سانحہ ساہیوال پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر آئی جی بلوچستان تعینات
حکومت پاکستان نے رائے محمد طاہر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے سربراہ رائے محمد طاہر کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔
حکومت پاکستان نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب رائے محمد طاہر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ رائے طاہر پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 کے افسر ہیں اور 6 سال سے سی ٹی ڈی پنجاب کے سربراہ تھے۔
انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کارکردگی دکھائی، وہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں تعینات کئے گئے اور صوبے میں دہشت گردی کی روک تھام میں کردار ادا کریں گے۔
سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2 سال پہلے آج ہی کے روز 19 جنوری 2019 کو ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے خاتون اور 13 سالہ بچی سمیت چار بے گناہ افراد کو قتل کردیا تھا۔

تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا تھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں رائے طاہر کا کوئی کردار نہیں۔