روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 8 پیسے بڑھ کر 160 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
مختلف شعبوں میں ادائیگیوں کے دباؤ جیسے عوامل کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 8 پیسے بڑھ کر 160 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی