کنٹونمنٹ میں جلدبلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم بائیو میٹرک سسٹم کے سقم دور کرنیکی ہدایت

انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کےتحت کرائینگے،پختونخواحکومت،سسٹم میں خرابیاں دورکرنےکیلیےکمیٹی قائم،حلقہ بندیوں کی رپورٹ طلب

انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کےتحت کرائینگے،پختونخواحکومت،سسٹم میں خرابیاں دورکرنےکیلیےکمیٹی قائم،حلقہ بندیوں کی رپورٹ طلب۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کی جانب سے کنٹونمنٹ میںبلدیاتی الیکشن کے لیے 75روزکی مہلت دینے کی درخواست مستردکردی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن پرواضح کردیاکہ صوبے میںبلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہی کرائیں گے۔


الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ اداروںپرمشتمل کمیٹی کو 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے پائے جانے والے سقم دور کیے جائیں۔ سیکریٹری بلدیات کے پی کے نے کمیشن کو بتایا تھاکہ13 جنوری کورپورٹ دیں گے الیکشن کمیشن نے کہاکہ رپورٹ 9 جنوری کودی جائے تاکہ صوبے میںبلدیاتی انتخابات کا شیڈول 14یا 15 جنوری کو جاری کیاجائے ۔قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس ناصرالملک کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کے پی کے کنٹونمنٹ ایریاز اوراسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں سیکریٹری دفاع جنرل (ر)آصف یاسین،کے پی کے چیف سیکریٹری،سیکریٹری بلدیات اورایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، نادراحکام نے شرکت کی۔ اجلاس کوکے پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے کی گئی نمائش کی رپورٹ پیش کی گئی جس میںمختلف آراسامنے آئی ہیں۔ ایک رپورٹ یہ بھی آئی کہ اس سسٹم میںبہت دیرہورہی،ریڈنگ درست نہیں تھی، ٹیکنکل خرابی کاسدباب نہیں ہے ۔اس پر چیف سیکریٹری نے کہاکہ صوبے میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہی انتخابات کرائینگے۔ اس پرالیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر نادرا اور دیگر اداروںکے نمائندوں پرکمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہاکہ ان خرابیوں کودورکرکہ رپورٹ پیش کی جائے۔ سیکریٹری دفاع نے کنٹونمنٹ ایریازمیںبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ میں کہاکہ آرڈیننس کا جائزہ لیا جائیگا اوررپورٹ جلد دی جائیگی جس پر الیکشن کمیشن نے کہاکہ جمعے کورپورٹ دی جائے جبکہ اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کوکہاکہ ایک ہفتے میں رپورٹ دی جائے کہ کب شیڈول جاری کیاجائے۔
Load Next Story