ملک بھر میں شدید سردی کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
اربوئی کا درجہ حرارت منفی 30، کراچی میںدرجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
ملک بھر میں ہر طرف ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال دیے،برفباری،خون جما دینے والی ہوائوں اور سردی نے معمولات زندگی جام کرکے رکھ دیے ہیں۔
لوگ گھروں میں محصور ہوگئے،کئی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ،متعدد شہروں میں کئی دہائیوں کے قائم سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،وفاقی دارالحکومت میں سردی کا 46سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، اربوئی میں درجہ حرارت منفی30، قلات میں منفی 16، کوئٹہ اور اسکردو میں منفی 13، دالبندین میں منفی 9اور پاراچنار اور مری میں منفی 8ڈگری تک پہنچ گیا، ملکہ کوہسار میں سال کے آخری دن برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،کوئٹہ میں اتنی زیادہ سردی آخری بار 9دسمبر 1974 میں پڑی تھی، لاہور،جھنگ اور سیالکوٹ میں بارش کے بعد موسم مزید سردہو گیاجس سے لاہور کادرجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے اورسردی کی شدید لہر جمعہ تک جاری رہے گی،موسم سرما کی بارشیں جنوری کے وسط سے شروع ہوںگی،کراچی میں پیر کی شب درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب میں شدید سردی جاری ہے،ملتان میں2جبکہ گجرات میں درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی 3ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 46 سالوں میں سرد ترین ہے۔