پاکستان کیخلٍاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
کونٹین ڈی کوک کی جگہ ہینرک کلاسن جنوبی افریقا کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان مقرر
پاکستان کے خلٍاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نے ٹیم کا اعلان کردیا۔
کونٹین ڈی کوک کی ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے وطن واپسی کے پیش نظر ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقا کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اعلان کردی کھلاڑیوں میں اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار جنوبی افریقی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس بھی جنوبی افریقا ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔
نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون بھی جنوبی افریقا کی ٹی ٹوینٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔