سیف علی خان اور کرینہ کپور کا گھر پولیس کی حفاظتی تحویل میں

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ویب سیریز ’’تانڈو‘‘ میں متنازع سین فلمانے پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے

’’تانڈو‘‘کے ہدایت کار عباس ظفر متعدد سین ڈیلیٹ کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔ فوٹو: فائل

ویب سیریز تانڈو تنازع کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران عباس ظفر کی ویب سیریز تانڈو ایک کے بعد ایک تنازع کا شکار ہورہی ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پہلے سیف علی خان کو سیریز میں کام کرنے پر تنقید کا نشانا بنایا گیا اور پھر سیریز کی ٹیم پر مذہبی جذبات بھڑکانے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی، اس کے بعد ویب سیریز کی کاسٹ سے معافی مانگنے اور سیریز سے کچھ مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)




بالی ووڈ نواب سیف علی خان بھی ویب سیریز تانڈو میں کام کرکے مشکلات میں پھنس گئے ہیں، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاج اور تنقید کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد گھر کے باہر چیک پوسٹ پر موجود ہے۔









View this post on Instagram



A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)




واضح رہے کہ ویب سیریز ''تانڈو''کے ہدایت کار عباس ظفر اور ٹیم نے ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج کے بعد گھٹنے ٹیکتے ہوئے معافی مانگی تھی اور اور متعدد سین ڈیلیٹ کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔
Load Next Story