خدا کرے ہماری جان قرضوں سے چھوٹ جائے وزیر اعظم نواز شریف
ہم غلط پالیسیوں کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے نرغے میں آجاتے ہیں، وزیر اعظم
FAISALABAD:
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم غلط پالیسیوں کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے نرغے میں آجاتے ہیں ،خدا کرے ہماری جان قرضوں سے چھوٹ جائے۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال اور توانائی بحران سے متعلق غور کیا گیا، اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے نرغے میں آجاتے ہیں، خدا کرے ہماری جان قرضوں سے چھوٹ جائے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہی ہے جس نے معیشت اور لوگوں کی سماجی زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے۔ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے لئے کوئلے، ہوا اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، اس کے علاوہ حکومت لائن لاسز اور بجلی کے تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔