روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوئی
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی ہے۔
بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی بہ نسبت امریکی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔
مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 11 پیسے اضافے سے 160 روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5پیسے کے اضافے سے 160 روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔