برطانیہ جنوبی افریقا سمیت دیگرممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

پی سی آرٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہوگا

پاکستان پہنچنے پرغیرملکی فضائی مہمانوں کو فوری طورپرہوٹلزمنتقل کیا جائے گا: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
برطانیہ، جنوبی افریقا اورکیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملے کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

برطانیہ، جنوبی افریقا اورکیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق ان ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آرٹیسٹ ہونے پرپاکستان آ سکے گا، پی سی آرٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہوگا۔


ایڈوائزری کے مطابق ایئرپورٹ پرفضائی عملہ کو کرونا ایس اوپیزمکمل ہونے پرالگ کاونٹرسے گزارا جائے گا جب کہ کرونا کی علامات نہ ہونے پر برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک کے فضائی عملہ کو پاکستان آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی ہوگا۔

پاکستان پہنچنے پرغیر ملکی فضائی مہمانوں کو فوری طور پر ہوٹلز منتقل کیا جائے گا، غیر ملکی فضائی مہمانوں کو ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گا، ہوٹلز میں قرنطینہ کے دوران فضائی مہمانوں کوکھانا بھی کمروں میں فراہم کیا جائے گا جب کہ کسی بھی فضائی مہمان کو کرونا علامات پر محکمہ صحت کے عملہ سے پی سی آرٹیسٹ کرایا جائے گا۔
Load Next Story