کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار

ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا ضلع صوابی سے ہے۔

ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا ضلع صوابی سے ہے۔

راولپنڈی میں حسن ابدال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق دونوں بہنیں مل کر گاڑی چوری کرتی تھیں، ملزم خواتین قیمتی گاڑی چوری کرکے فرار ہورہی تھیں کہ حسن ابدال پولیس نے ناکہ بندی کرکے دونوں بہنوں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والی ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا تعلق ضلع صوابی سے ہے جو گاڑی چوری کرکے خیبر پختونخوا فرار ہوجاتی تھیں۔ دونوں بہنیں 35 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی چوری کرکے فرار ہورہی تھیں جب انہیں گرفتار کیا گیا۔
Load Next Story