سندھ میں سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ
ہفتے کی صبح کھلنے کے منتظر گیس اسٹیشنز اب 144 گھنٹوں بعد اتوار کی صبح 8 بجے کھلیں گے
سی این جی کے حصول کے لیے شہریوں کا انتظار 120 گھنٹوں سے بڑھ کر 144 گھنٹوں تک طویل ہوگیا گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیے میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ کردیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اب ہفتہ کے بجائے اتوار کی صبح کھولے جائیں گے۔ پیر کی صبح 8 بجے سے بند تمام اسٹیشن ہفتے کی صبح کھلنے تھے تاہم ایس ایس جی سی نے ہفتہ کو بھی اسٹیشن بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔
اب تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کےلیے کھلیں گے۔ اس طرح شہریوں کو اب سی این جی 120 گھنٹوں کے بجائے 144 گھنٹوں بعد دستیاب ہوگی۔