عدالت کا 3 سال سے پریشان خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم
پورا خاندان پاکستانی ہونے کے باوجود نادرا نے خاتون کو پاکستانی ماننے سے انکار کردیا تھا
پورا خاندان پاکستانی ہونے کے باوجود تین سال سے شناختی کارڈ کے لیے دھکے کھانے والی خاتون کو عدالت نے شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی رہائشی 57 سالہ خاتون روبی کو بالآخر تین سال بعد کراچی سٹی کورٹ کی سیشن عدالت نے انصاف فراہم کردیا اور نادرا کو حکم دیا ہے کہ وہ خاتون کو پاکستانی شہری تسلیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ جاری کریں۔
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ میری موکلہ مرحوم شوہر اور بچوں کے نادرا کے دستاویزات کے باوجود نادرا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کررہا ہے، شناختی کارڈ نہ ہونے سے نوکری ختم ہوگئی، خاتون گھروں میں کام کرکے گزارا کررہی ہیں۔
دوران سماعت نادرا نے عدالت میں خاتون سے متعلق کوئی ریکارڈ نہ ملنے کا جواب دیا جس پر درخواست گزار خاتون نے اپنی شادی کا نادرا سرٹیفکیٹ، مرحوم شوہر اور بچوں کے شناختی کارڈز بھی عدالت میں پیش کردیے۔ عدالت نے نادرا کو روبی خاتون کا شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ نادرا نے عدالتی حکم کے بعد بھی شناختی کارڈ جاری نہیں کیا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔