حکومت جنوری تا مارچ 2450 ارب کے مختصرمدتی قرضے لے گی

ہر ماہ 2 نیلامیوں کے ذریعے جنوری سے مارچ 2014کے دوران 2450 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے جائیں گے،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے3، 6 اور 12 ماہ کے ٹی بلزکی نیلامی کاسہ ماہی شیڈول جاری کردیا۔ فوٹو:فائل

GHARO:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 3، 6 اور 12 ماہ کی مدت کے لیے مجموعی طور پر 2450ارب روپے کے مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ آکشن کیلنڈر کے مطابق ہر ماہ 2 نیلامیوں کے ذریعے جنوری سے مارچ 2014کے دوران 2450 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے جائیں گے، پہلی نیلامی8جنوری 2014کو مقرر ہوگی جس کے لیے200ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے،450ارب روپے کی دوسری نیلامی 22جنوری کو ہوگی۔


 



4 فروری کو 300ارب روپے کے ٹریژری بلز نیلام کیے جائیں گے، 19فروری کو 500 ارب روپے کے ٹریژری بلز کا آکشن کیا جائے گا، مارچ کی پہلی نیلامی 5 تاریخ کو ہوگی جس کے لیے 500ارب روپے جبکہ سہ ماہی کی آخری سہ ماہی 19 مارچ کو کی جائیگی جس کا ہدف 500ارب روپے رکھا گیا ہے۔
Load Next Story