نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے عدالت
قانون کے مطابق نیب انکوائری،انوسٹی گیشن جلد مکمل کرے لیکن کئی سال لگ جاتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ نیب کا سالوں تک محض الزام پر بنک اکاؤنٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کا انکوائری پر دفعہ 23 کے تحت اکاؤنٹ بلاک کرانا خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنا ہوں تو دفعہ 12 کے تحت آرڈر کرے، قانون کے مطابق نیب انکوائری،انوسٹی گیشن جلد مکمل کرے لیکن کئی سال لگ جاتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ سالوں تک محض الزام پر بنک اکاؤنٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کی وجہ سے شہری کو خرچ کیلیے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے، اگرگناہ گار کو سزا دینا ریاست کا کام ہے تو شہری کو اپنی رقم استعمال کا حق دینا بھی ضروری ہے۔