عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا

عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں، الشرق الاوسط

عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں، الشرق الاوسط۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔


الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں۔ مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔

 
Load Next Story