بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے فردوس عاشق اعوان
ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ ملک کو اس حال تک پہنچایا کس نے؟معاون خصوصی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین شہزادے نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا جس کی تعبیر سے پہلے ہی اس کی اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی۔ جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابو بچاؤ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے لیکن سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا۔ اب بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے ذرا یہ بتائیں کہ ملک کو اس حال تک کس نے پہنچایا ؟ 50 سال سے ان کے آباؤ اجداد ہی اس ملک پر حکمران رہے، یہ کسی صورت میں بھی معافی تلافی اور این آر او چاہتے ہیں جو عمران خان کے وزیراعظم ہوتے کسی صورت ممکن نہیں۔