سال نو کا جشنفائرنگ سے ایک درجن شہری زخمی پولیس کا منچلوں پر لاٹھی چارج
پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے 4 افرادکو گرفتار کرکے سال کا پہلا مقدمہ بھی درج کردیا
شارع نور جہاں پولیس نے سال نو کے جشن پر ہوائی فائرنگ کرنے والے4 افراد کو گرفتار کرکے سال 2014 کا پہلا مقدمہ نمبر 01/14 درج کرلیا۔
جبکہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے فائیو اسٹار چورنگی پر نئے سال کا جشن منانے کے لیے آنے والے منچلوں کو لاٹھی چارج کر کے منتشر کر دیا اور اس دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا،گزشتہ سال کا آخری قتل چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں ہوا نئے سال کا پہلا زخمی 23 سالہ ذیشان میٹھادر میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوکر سول پہنچا ۔
جبکہ نئے سال کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے کھارادر میں 25 سالہ صادق ، ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے افضل ، پاپوش نگر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے30 سالہ عارف ، گلبہار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے40 سالہ لیاقت مرزا شدید زخمی، گلبرگ میں 22 سالہ ماجد ، کھارادر میں اﷲ رکھا پارک کے قریب فائرنگ سے 25 ساجد جبکہ اختر کالونی چوک پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 32 سالہ نعمان سمیت کئی علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں علاج کیلیے لایا گیا۔