23 ٹیسٹ سنچریاں یونس نے میانداد کا ریکارڈ برابر کر دیا

سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے

پاکستانی بیٹسمین یونس خان سنچری کی تکمیل کے بعد شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD:
یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 23سنچریوں کا جاوید میانداد کا ریکارڈ برابر کر دیا، انھوں نے یہ اعزاز سری لنکا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زائد 25 سنچریاں انضمام الحق نے بنائی ہیں، محمد یوسف 24تھری فیگر اننگز سجا چکے، یونس کو آئی لینڈرز کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانیوالے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا، وہ اب تک 22 باہمی میچز میں1659 رنز اسکور کر چکے ہیں، انضمام نے 20 ٹیسٹ میں 1559رنز بنائے تھے۔ دریں اثنا میڈیا سے بات چیت میں یونس نے اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ اننگز کے دوران میں اور مصباح ایک دوسرے کو عمدہ کھیل کیلیے تحریک دلاتے رہے۔




ہم نے یہ کہا کہ ہر حال میں وکٹ پر قیام کرنا ہے، اسی وجہ سے بڑی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو اچھی پوزیشن میں لے آئے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اب جمعرات کو سبقت میں مزید اضافہ کرنے میں کامیاب رہے گا، یونس نے کہا کہ اگر ہم مزید ایک گھنٹے بیٹنگ کر کے جتنے ممکن ہو رنز بنانے میں کامیاب رہے تو یہ اچھا رہے گا، سری لنکن ٹیم میں بھی چند اچھے کھلاڑی شامل ہیں، مجھے یاد ہے کہ آخری بار (2011 ) میں جب ہم کھیلے تھے تو سنگاکارا نے دوسری باری میں ڈبل سنچری بنائی تھی، یاد رہے آئی لینڈز نے وہ میچ ڈرا کر لیا تھا۔
Load Next Story