امریکا کو یہودی آبادکاری پر تشویش ہے جان کیری اسرائیل پہنچ گئے
جان کیری بنجمن نیتن یاہو اور محمود عباس سے ملاقات کر کے نئے سال کوامن معاہدے کا سال بنانے کی کوشش کریں گے
نئے سال کے پہلے دن امریکی وزیرخارجہ جان کیری اسرائیل اورفلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے مشکل مرحلے پرایک مرتبہ پھرمشرق وسطی کے دورے پرپہنچ گئے۔
ایک امریکی ذمے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس موقف کا اظہا رکیا کہ امریکا یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی اوربلا جوازسمجھتا ہے، اسے یہودی آبادکاری پر تشویش ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان کیری اپنے اس دسویں دورے کے موقع پربنجمن نیتن یاہو اور محمود عباس سے ملاقات کر کے نئے سال کوامن معاہدے کا سال بنانے کی کوشش کریں گے،دوسری جانب رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا کہناتھا کہ ہم مشرقی یروشلم میں یہودی نو آبادیوں کے کینسر کے مستقل بنیادوں پرمریض نہیں رہیں گے۔