سندھ حکومت نے کراچی آپریشن کیلیے وفاق سے4ارب روپے مانگ لیے
سندھ کوپولیس ورینجرزکو اسلحے،بکتربندگاڑیوں ،جیمرز و دیگرکی فراہمی کے لیے گرانٹ درکارہے،ذرائع
حکومت سندھ نے کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں کو جدید سامان کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت سے پونے4ارب روپے کی گرانٹ طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کوکراچی آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرز کوجدید وسائل کی فراہمی کے لیے بڑی گرانٹ کی ضرورت ہے جس کو پورا کرنے کے لیے وفاق سے پونے 4ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔ گرانٹ کے حصول کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی حکومت کوایک مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق سے اس گرانٹ کے حصول کے بعدپولیس اوررینجرز کے لیے جدیدبکتر بندگاڑیاں، بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ، موبائل جیمر، جی ایس ایم لوکیٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے، نائٹ وژن گوگلزسمیت دیگرآلات خریدے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے گزشتہ دورہ کراچی میں امن وامان کے لیے جاری ٹارگٹڈآپریشن کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہر قسم کے جدیدوسائل کی فراہمی کے لیے حکومت سندھ کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔