ایشون کا ساتھی کھلاڑی پجارا کو انوکھا چیلنج آدھی مونچھ منڈھوانے کا اعلان
ایشون نے پجارا کو انگلیڈ کی سے ہونے والی سیریز میں اسپینرز کو کھیلنے سے متعلق دل چسپ چیلنج کیا ہے
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے ساتھی کھلاڑی چتیشور پجارا کو چیلنج کیا ہے کہ اگر انگلینڈ سے آنے والی سیریز میں وہ حریف اسپنر کے خلاف آگے بڑھ کر اوور دی ٹاپ بڑے اسکور کھیلنے میں کامیاب رہے تو وہ اپنی آدھی مونچھیں منڈھوالیں گے۔
یہ چیلنج انھوں نے بھارت کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور سے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل میں بات چیت کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر پجارا نے ان کا چیلنج مکمل کرلیا تو وہ ایسا کرگزریں گے۔
یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ایشون نے بیٹنگ کوچ سے کہا کہ کیا ہم پجارا کو آف اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے دیکھ پائیں گے۔ جس پر انھوں نے کہا کہ ہم نے محنت جاری رکھی ہوئی ہے۔ہم انھیں قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ کم از کم ایک بار انگلش اسپنر کو اوور دی ٹاپ کھیل پائیں تاہم وہ ابھی تک اس پر آمادہ نہیں ہیں، جس کی ان کے پاس کئی وجوہات ہیں۔
اس پر ایشون نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر آنے والی سیریز میں پجارا نے معین علی یا دیگر کسی بھی اسپنر کیخلاف وکٹ سے اتر کر شاٹ کھیلا تو وہ اپنی آدھی مونچھیں منڈوالیں گے۔راٹھور نے جواب میں کہا کہ یہ زبردست چیلنج ہے، میرا نہیں خیال کہ وہ ایسا قبول کریں گے۔