جی ایس ایم ایمپلیفائر کی فروخت پر 6 آن لائن اسٹورز کو نوٹسز جاری

جی ایس ایم ایمپلیفائر اور بوسٹر کی بنا لائنس درآمدات اور فروخت پر پابندی عائد ہے

جی ایس ایم ایمپلیفائر اور بوسٹر کی بنا لائنس درآمدات اور فروخت پر پابندی عائد ہے . فوٹو : فائل

KARACHI:
جی ایس ایم ایمپلیفائر فروخت کرنے پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے 6 آن لائن اسٹورز کو نوٹسز جاری کردیے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوٹسز جاری ہونے کے باوجود جی ایس ایم ایمپلیفائر کی فروخت جاری ہے حالانکہ جی ایس ایم ایمپلیفائر اور بوسٹر کی بنا لائنس درآمدات اور فروخت پر پابندی عائد ہے۔


پی ٹی اے نے 900 سے 1800 میگا ہرڈز فریکوئنسی موبائل فونز کمپنیز کے لیے مختص کی ہے اس لیے اس اسپیکٹرم میں مداخلت غیر قانونی ہے البتہ پی ٹی اے قوانین کے مطابق مذکورہ اسپیکٹرم میں صرف لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہی استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :غیرقانونی GSM ایمپلی فائرزکا استعمال، بھاری ریونیو کا نقصان

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے کے آن لائن اور دیگر اسٹورز کو نوٹس جاری ہونے کے باوجود ایمپلی فائر اور بوسٹر کی فروخت جاری ہے جس سے موبائل فونز کمپنز کو اپنی خدمات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامناہے اور ان غیر قانونی جی ایس ایم ایمپلی فائر کے استعمال سے موبائل فون کمپنیز کی سروسز متاثر ہوتی ہیں۔
Load Next Story