کراچی میں اگلے تین روز بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان

3 روزتک شہرکا موسم سرد و خشک رہنے کا امکان بھی ہے، محکمہ موسمیات

3 روزتک شہرکا موسم سرد و خشک رہنے کا امکان بھی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
اگلے 3روز کے دوران شہر کا مطلع سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے، پیر کو کم سے کم پارہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہرکا موسم دن کے وقت جزوی جبکہ رات اور صبح کے وقت مکمل طور پر سرد و خشک رہنے کا امکان ہے، سردی کی موجودہ لہر کے دوران بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جس کی رفتار معتدل اور معمول سے زائد رہ سکتی ہے، دوپہر کو مختصر وقت کے لیے سمندر کی کم رفتار کی حامل ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.7ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 36 فیصد جبکہ شام کو 19 فیصد رہا، ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

پیر کی صبح شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی، آج (منگل) کو موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7سے9ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story