کراچی میں یخ بستہ سردہوائیںسرد موسم مزید 2دن رہے گا
درجہ حرارت6سے 8ڈگری رہنے کا امکان،کوئٹہ میں منفی 13ڈگری سینٹی گریڈ رہا
کراچی میں سائبیریا کی جانب سے آنے والی سرد، خشک اور گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے آئندہ 48 گھنٹوں تک کراچی میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
بدھ کو یخ بستہ ہواؤں نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔چیف میٹ آفیسر توصیف احمد نے ایکسپریس کوبتایا کہ شمال مشرق اور مغرب سے آنیوالی سرد اور خشک ہوائیں افغانستان، قندھار، بلوچستان اور سندھ کے بالائی حصوں کو متاثر کرتی ہوئی کراچی پہنچ رہی ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بدھ کو بھی کراچی میں درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تاہم سرد ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے یعنی 'چل فیکٹر' بڑھ گیا ہے،گرد آلود ہوائیں جمعرات کی دوپہر تک ختم ہونے کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت آئندہ 48 گھنٹوں تک برقرار رہے گی۔ توصیف احمد نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 11 فیصد رہ جانے کی بنیادی وجہ شمال مشرق اور مغرب کی جانب سے چلنے والی خشک ہوائیں ہیں، جیسے ہی سمندری ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگا نمی کا تناسب بڑھنا شروع ہوجائے گا۔
دریں اثنامحکمہ موسمیات کے مطابق جمعے اور ہفتے کو مک بھر میں سردی کی شدت میں کسی حد تک کمی کا امکان ہے۔ ہفتے اور اتوار کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
نمائندگان ایکسپریس کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ،آزادکشمیر، مری، گلیات، اسکردو، استور، مالاکنڈڈویژن کے علاقوں چترال، سوات میں برفباری ہوئی۔ بدھ کوملک میں سب سے زیادہ سردی کوئٹہ میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی13ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ راولا کوٹ میں منفی10 کالام، مری، پاراچنار منفی9 ، مالم جبہ اور اسکردو منفی8، ہنزہ منفی5، اسلام آباد میں منفی2، راولپنڈی میںمنفی ایک جبکہ پشاور اور گلگت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔