جیل میں شہبازشریف کو چینی قونصل جنرل کا خط پنجاب اسپیڈ کی تعریف

چین کے قونصل جنرل کا شہباز شریف کے لئے صحت وشادمانی اور کامیابی کے جذبات کا اظہار

چین کے قونصل جنرل کا شہباز شریف کے لئے صحت وشادمانی اور کامیابی کے جذبات کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو پاکستان میں چین کے قونصل جنرل لانگ دنگ بن نے الوداعی خط لکھ کر بطور وزیراعلیٰ پنجاب ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

چین کے قونصل جنرل نے شہباز شریف کے لئے صحت وشادمانی اور کامیابی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک کے لئے ان کی خدمات کو سراہا، پنجاب سپیڈ"کا خصوصی ذکر کیا اور پاک چین دوستی کے لئے کاوشوں کی تعریف کی۔


قونصل جنرل چین نے خط میں لکھا کہ 25 جنوری کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل پر سبکدوش ہو رہا ہوں اور چین واپس جا رہا ہوں، آپ چین اور اس کے عوام کے دیرینہ دوست ہیں، بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سی پیک منصوبے کے لیے آپ کے جوش و جذبے سے میں بے حد متاثر ہوا ہوں۔

قونصل جنرل چین نے شہبازشریف سے کہا کہ آپ نے متاثر کن پنجاب اسپیڈ کے ساتھ نہ صرف سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو عملی شکل دی، بلکہ پاکستان اور چین دوطرفہ دوستی کو ایک نئی مہمیز دی، پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ ہمیشہ کیمونسٹ پارٹی چین کی دوست رہی ہے۔

لانگ دنگ بن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر دونوں جماعتوں، دونوں ممالک اور دونوں اقوام کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Load Next Story