رونالڈینو کو پولنگ میں جنوبی امریکن فٹبالرآف دی ایئر منتخب کرلیا گیا

پہلی مرتبہ اٹلیٹیکو مائنیرو کو لبراٹیڈورز کپ جتوانے والے رونالڈینو کو ساتھی برازیلین پلیئر نیمار پر فوقیت حاصل رہی

پہلی مرتبہ اٹلیٹیکو مائنیرو کو لبراٹیڈورز کپ جتوانے والے رونالڈینو کو ساتھی برازیلین پلیئر نیمار پر فوقیت حاصل رہی. فوٹو : فائل

KARACHI:
رواں ماہ کلب ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود رونالڈینو کو سالانہ رائے شماری میں جنوبی امریکن فٹبالر آف دی ایئر منتخب کرلیا گیا۔


پولنگ یوروگوئے کے ایک روزنامے نے کرائی تھی ۔ جولائی میں پہلی مرتبہ اٹلیٹیکو مائنیرو کو لبراٹیڈورز کپ جتوانے والے رونالڈینو کو ساتھی برازیلین پلیئر نیمار پر فوقیت حاصل رہی، وہ گذشتہ 2برس سے یہ ایوارڈ حاصل کررہے تھے، نیویلز اولڈ بوائز کے ارجنٹائنی پلیئر میکسی روڈرگز تیسرے نمبر پر آئے، نیمار نے بارسلونا کو جوائن کرنے کیلیے سانٹوس کو چھوڑ دیا تھا۔2002 میں برازیل کو ورلڈ کپ جتوانے والے رونالڈینو نے2005 میں یورپ کا بیلون ڈی آرڈر اور2004 و 2005 میں فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتا تھا، بدقسمتی سے وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔
Load Next Story