پاکستان کسٹمز رواں سال 2کھرب روپے کا ریونیو کا ہدف حاصل کر لے گا
کسٹمز انسداداسمگلنگ مہم کے ذریعے ملک کو6ارب ڈالرکے نقصان سے بچانے میں کامیاب ہواہے، ممبر کسٹمزایف بی آرسید طارق ھدی
پاکستان کسٹمز رواں سال 2کھرب روپے کا ریونیو کا ہدف حاصل کرلے گا۔
ممبر کسٹمز ایف بی آر سید طارق ھدی نے منگل کو کسٹم ہائوس کراچی میں کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کسٹمز انسداد اسمگلنگ مہم کے ذریعے ملک کو6ارب ڈالر کے نقصان سے بچانے میں کامیاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ کاروائیوں کے ذریعے اب تک 50ارب روپے کا ریونیو حاصل کیاگیا اور رواں سال کے اختتام تک انسداد اسمگلنگ مہم کے ذریعے 100ارب روپے کے ریونیو کے حصول کی توقع ہے۔