شلپا شیٹھی بھارت کا یوم آزادی ہی بھول گئی سوشل میڈیا پرشدید تنقید
شلپا شیٹھی کی اتنی بڑی غلطی پر نہ صرف انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کا مذاق بھی اڑایاگیا
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی خود کو محب وطن ظاہر کرنے کی کوشش میں اپنا ہی مذاق بنوا بیٹھیں اور سوشل میڈیا پر بھارتیوں کے ہاتھوں شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
گزشتہ روز بھارت کا 72 واں یوم جمہوریہ تھا۔ بالی ووڈ اداکاروں نے خود کو محب وطن ظاہر کرنے کی کوشش میں سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے۔ لیکن اگر کوئی کام مجبوری میں یا صرف دکھاوے کے لیے کیا جائے تو ہمیشہ غلط ہی ہوتا ہے۔
چند بھارتی فنکاروں نے بھی بھارت کے یوم جمہوریہ پر لوگوں کو صرف اسلیے مبارکباد دی کیونکہ شاید وہ دوسرے لوگوں سے پیچھے نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ اگر انہیں دل سے بھارت کا خیال ہوتا تو اتنی بڑی غلطی نہ کرتے۔
گزشتہ روز اداکارہ تاپسی پنوں نے بھارت کے 72 ویں یوم جمہوریہ پر 71 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی اور سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔ لیکن دوسروں کو فٹنس کا پارٹ پڑھانے والی اداکارہ شلپا شیٹھی تو تاپسی پنوں سے بھی آگے نکل گئیں۔
انہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے بجائے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ اور اس ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں اپنے ملک کے یوم جمہوریہ یا یوم آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں، بلکہ وہ تو دوسروں کی دیکھا دیکھی صرف ایک ٹوئٹ کرکے اپنی جان چھڑا رہی تھیں۔
شلپا شیٹھی کی یہ ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی غلطی درست کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ صحیح ٹوئٹ کی۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین انہیں کہاں چھوڑنے والے تھے۔ اداکارہ کی اتنی بڑی غلطی پر نہ صرف انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کا خوب مذاق بھی اڑایا گیا۔
ایک صارف نے شلپا شیٹھی اور تاپسی پنوں دونوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ''یہ ہیں ہمارے بولی ووڈ اسٹارز۔ ایک 72 ویں یوم جمہوریہ کو 71 واں یوم جمہوریہ کہتی ہے۔ جب کہ دوسری یوم جمہوریہ پر یوم آزادی کی مبارکباد دیتی ہے۔ کون سا نشہ کیا ہے دونوں نے آج۔''
روزی نامی خاتون نے شلپا شیٹھی کی غلطی درست کرتے ہوئےکہا اتنے برسوں بعد آپ سے توقع کی جاسکتی ہے کہ آپ کو ان دونوں دنوں میں فرق سمجھ آگیا ہوگا۔