شبلی فراز نے بلاول اور مریم کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

اس اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگےلگانے سے باز نہ آئے، شبلی فراز

اس اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگےلگانے سے باز نہ آئے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔



سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہےجو آج پی ڈی ایم کا ہے۔


شبلی فراز نے کہا کہ اس اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگےلگانے سے باز نہ آئے، عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔

Load Next Story