آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کی بابراعظم کی تیسری پوزیشن ہے
افغانسان اورآئرلینڈ کی سیریزختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔
درجہ بندی کے لحاظ سے بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرارہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔
بولرزمیں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سرفہرست ہیں افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے، جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے محمد عامردو درجے تنزلی کے بعد عالمی رینکنگ میں نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن پہلے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔