کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد کراچی میں گرفتار
سید محمد عباس جعفری نے 2014 میں پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی
سی ٹی ڈی آپریشن پولیس اور حساس ادارے نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کے کارندے کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
سی ٹی ڈی آپریشن ون پولیس نے حساس ادارے کی معاونت سے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کے کارندےسید محمد عباس جعفری عرف سباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لیا۔
ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن ون عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے 2014 میں پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی تھی، وہ خودکار ہتھیار چلانے اور میڈیکل اینڈ انٹیلی جنس سرویلنس کا ماہر ہے اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب دہشت گرد یاور عباسی کا قریبی ساتھی ہے، ملزم کئی لوگوں کی ذہن سازی کے علاوہ عسکری تربیت کے لیے بھی متعدد افراد کو پڑوسی ملک بھیج چکا ہے۔
ملزم عباس اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے کئی لوگوں کو تربیت دلواکر پاکستان میں دہشت گردی کے لیئے استعمال کرتا ہے، وہ خود دہشت گردوں کا سہولت کار ہونے کے ساتھ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے ریکی کرتا رہا ہے، اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔