اسحاق ڈار شیخ زید اسپتال لاہور کی انتظامی کمیٹی کے کنوینر کے عہدے سے مستعفی
وفاقی حکومت میں کام کے بوجھ کی وجہ سے اسپتال کی انتظامی کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے کام جاری نہیں رکھ سکتا، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شیخ زید اسپتال کی انتظامی کمیٹی کے کنوینر کے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کو بھیجے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے ان پر کام کا بہت بوجھ ہے، اس صورت حال میں وہ اسپتال کی انتظامی کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
اسحق ڈار نے اپنے خط میں وزیر اعلٰی پنجاب سے سفارش کی ہے کہ صدر کی منظوری سے بورڈ ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی جائے تاہم اس وقت تک قوانین کے مطابق عبوری کمیٹی کا اجلاس خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں بلایا جا سکتا ہے۔