کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں سی این جی اسٹیشن کھل گئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں

جمعے کی صبح 8 بجےسی این جی اسٹیشنز دوبارہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے جائیں گے

سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کےرش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنوں بعد کھل گئے ہیں تاہم یہ کل صبح 8 بجے ایک بار پھر 2دنوں کے لئے بند کردیئے جائیں گے جس کی وجہ سے اسٹیشنز پر سستے ایندھن کے لئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔


سوئی سدرن گیس کمپنی نے شدید سردی میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانےکے لئے لوڈ منیجمنٹ پلان تبدیل کردیا ہے جس کے تحت جمعرات کی صبح 8 بجے کراچی سمیت سندھ میں دو روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں تاہم جمعے کی صبح 8 بجے انہیں ایک بار پھر 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا۔

سستے ایندھن کے حصول کے لئے نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں اور مسافر بسوں کی بڑی تعداد سی این اسٹیشنز پر قطاروں میں لگی ہے، جس کی وجہ سے کراچی کی سڑکوں پر جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی ہے وہیں سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کےرش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔
Load Next Story