گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی(فوٹو، اسکرین گریب)

شہر کی سڑک پر گورنر ہاوس کی گاڑی میں کتے کی سرکاری سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں سوار کتے کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے بنائی جسے انھوں نے بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔


ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کتا گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا اور باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس نے اپنا سر بھی گاڑی سے نکالا ہوا تھا جبکہ سیاہ رنگ کی سرکاری گاڑی پر گورنر ہاؤس کا نمبر جی ایچ 0070 لکھا ہوا تھا اور حیرت انگیز طور پر پروٹول میں گاڑی کے عقب مین پولیس موبائل ساتھ چل رہی تھی۔



اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں کتا سیر و تفریح کر رہا ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہری زندگی کی بینادی سہولتوں کے لیے ترس رہے ہیں۔ قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی۔
Load Next Story