عمر گل کو ان فٹ ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات سے واپس بلالیا گیا
عمر گل مکمل فٹ نہیں اسلئے انہیں ڈاکٹر کے مشورے کے بعد واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان پی سی بی
قومی ٹیم نے مایہ ناز فاسٹ بولر اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل عمر گل کو مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات سے واپس بلا لیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق عمر گل کو واپس پاکستان بلانے کا فیصلہ ان کی فٹنس کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، وہ مکمل طور پر فٹ نہیں اور انہیں بولنگ کرانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں لہٰذا انہیں ٹیم کے ڈاکٹر کے مشورے کے بعد واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم عمر گل فٹ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمر گل کو ان فٹ ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم آخری 3 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک مضبوط کرنے کے لئے انہیں خصوصی طور پر پاکستان سے متحدہ عرب امارات بلایا گیا تھا۔