سابق اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئیں

اگر آپ کسی کی حمایت نہیں کرسکتے تو کم سے کم خاموش رہیں، ثنا خان

کیا آپ نہیں جانتے جب ایک شخص توبہ کرلیتا ہے تو اسے اس کے ماضی سے متعلق احساس کروانا گناہ ہے، ثنا خان فوٹوانسٹاگرام

QUEETA:
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئیں۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا لیکن ان کے چاہنے والوں کو اصل سرپرائز اس وقت ملا جب انہوں نے اچانک مفتی انس کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کیا۔

ثنا خان کی شادی کو دو ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران وہ ہمیشہ اپنی اور اپنے شوہر کی اس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں وہ دونوں خوش نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارتے ہیں۔ تاہم گزشتہ روز پہلی بار ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ پریشان نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی انس جیسے شوہر کیلئے برسوں خدا سے دعائیں مانگی ہیں، ثنا خان

لیکن ان کی پریشانی ان کے گھریلو زندگی یا شوہر کی وجہ سے نہیں۔ بلکہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو ان کا ماضی بھول ہی نہیں رہے۔ اور اکثر ان کے ماضی کے متعلق منفی ویڈیوز بنا کر شیئر کرواتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز ثنا خان نے ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا ''کچھ لوگ کافی عرصے سے میرے متعلق منفی ویڈیوز بنارہے ہیں لیکن میں نے صبر سے کام لیا اور کچھ نہیں کہا۔


لیکن اب ایک شخص نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں میرے ماضی کو کریدا گیا ہے اور ویڈیو میں میرے متعلق نہایت نامناسب باتیں کی گئی ہیں۔ کیا آپ نہیں جانتے جب ایک شخص توبہ کرلیتا ہے تو اسے اس کے ماضی سے متعلق احساس کروانا بھی گناہ ہے۔ میں اس وقت بہت دلبرداشتہ ہوں میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔''

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ثنا خان کی آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

پوسٹ کے ساتھ ثنا خان نے بتایا کہ وہ ویڈیو بنانے والے شخص کا نام نہیں بتانا چاہتیں۔ تاہم انہوں نے انہیں پریشان کرنے والے لوگوں سے کہا اگر آپ کسی کو سپورٹ نہیں کرسکتے تو کم سے کم اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور خاموش رہیں۔ کسی کے بارے میں اتنے برے تبصرے نہ کریں کہ وہ اپنے ماضی سے متعلق سوچ کر ڈپریشن میں چلا جائے۔

بعض اوقات لوگ توبہ کرتے ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ میری طرح بھی ہوتے ہیں جو سوچتے ہیں کہ کاش میں ماضی میں واپس چلی جاؤں اور کچھ چیزیں تبدیل کرسکوں۔ مہربانی کرکے دوسروں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں اور لوگوں کو وقت کے ساتھ بدلنے دیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKj_kLXgbXQ/"]
Load Next Story