شاہین کی گیند سے زخمی ہونے والے ڈین ایلگر کی ایکسرے رپورٹ آگئی
معالج ان کی نگہداشت کر رہے ہیں جبکہ جمعرات کو صبح ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا، ٹیم ترجمان
کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی دوسری اننگ کے دوران زخمی ہونے والے بیٹسمین ڈین ایلگر کے بازو کے ایکسرے کی رپورٹ آگئی ہے۔
مہمان ٹیم کی ترجمان کے مطابق ڈین ایلگر کی ایکسرے رپورٹ آگئی ہے اور انہیں لگنے والی چوٹ سے کسی قسم کا فریکچر نہیں ہوا ہے۔ معالج ان کی نگہداشت کر رہے ہیں جبکہ جمعرات کو صبح سن کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔ایکسرے کے وقت بائیو سیکور ببل کو نہیں توڑاگیا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی اوپنر کو دوران بیٹنگ پاکستان کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی گیند کلائی پر لگی تھی۔بعدازاں وہ 48 رنز کے مجموعی اسکور پر45 گیندوں پر 29 رنز بناکریاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے کرپویلین لوٹ گئے تھے۔آوٹ ہونے کے بعد انھیں مکمل سیکیورٹی میں معائنے کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔