ٹی سی پی کو 3 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی چھوٹ

ٹریڈنگ کارپوریشن پر گندم کی درآمد کے لیے انکم ٹیکس آرڈی ننس کی سیکشن 148 لاگو نہیں ہوگی، نوٹی فکیشن

ٹریڈنگ کارپوریشن پر گندم کی درآمد کے لیے انکم ٹیکس آرڈی ننس کی سیکشن 148 لاگو نہیں ہوگی، نوٹی فکیشن (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کے بحران پر قابو پانے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 3 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس سے چھوٹ دے دی۔



اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن کو ٹینڈرنگ پراسیس کے ذریعے تین ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے پر ایڈوانس انکم ٹیکس سے چھوٹ ملے گی۔


نوٹی فکیشن کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) پر گندم کی درآمد کے لیے انکم ٹیکس آرڈی ننس کی سیکشن 148 لاگو نہیں ہوگی۔
Load Next Story