کراچی سمیت سندھ میں فروری کے پہلے ہفتے سے کورونا ویکسیشن کا آغاز ہوگا

سندھ میں نجی وسرکاری اسپتالوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہیلتھ کیئراسٹاف کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے

سندھ میں ویکسینیشن کے لیے نجی وسرکاری اسپتالوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہیلتھ کیئراسٹاف کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

WASHINGTON:
سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں اور کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا ویکسینیشن فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہوجائے گی۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں کراچی حیدرآباد اور بےنظیر آباد اضلاع میں کورونا ویکسین دی جائےگی۔ سندھ کو آئندہ چند روز میں کورونا ویکسین کے 82 ہزار ڈوز موصول ہوجائیں گی۔


کورونا ویکسین لگانے کے لئے ویکسینیٹرز کی ٹریننگ کی گئی ہے، کراچی میں چار مقامات پر کورونا ویکسین سینٹرز بنائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں صرف ہیلتھ کیئر اسٹاف کو کورونا ویکسین دی جائےگی۔آئی سی یو، لیبارٹریز اور ایچ ڈی یو میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔

سندھ میں نجی وسرکاری اسپتالوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہیلتھ کیئراسٹاف کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے نادرا کےساتھ اشتراک کیا ہے، نادرا کی مدد سے ہر فرد کو خودکار نظام کے ذریعے کورونا ویکسین سینٹر اور تاریخ کےبارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
Load Next Story