ہمایوں سعید کی ’’دانش‘‘ کی موت سے متعلق دلچسپ پوسٹ
دانش ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل آج بھی زندہ ہیں، ہمایوں سعید
اداکار ہمایوں سعید نے مشہور ڈرامہ ''میرے پاس تم ہو'' کے اپنے کردار ''دانش'' کی موت سے متعلق دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔
رواں سال ڈرامہ سیریل ''میرے پاس تم ہو'' نہ صرف مضبوط اسکرپٹ بلکہ ہمایوں سعید کی اداکاری کی وجہ سے ہر کسی کی زبان پر چھایا رہا، یہاں تک کہ ڈرامے نے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔
اسی ڈرامے کے حوالے سے دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں عائزہ خان ہنستی ہوئی نظر آرہی ہیں جوکہ ڈرامے میں دانش کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی ہیں، اُن ہی کے ساتھ ڈرامے میں شہوار کا منفی کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی بھی بیٹھے ہیں۔
ہمایوں سعید نے دونوں کی تصویر پر ہنسی کا اظہار کیا اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ ''دانش ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل ابھی بھی زندہ ہیں''۔
یہ پڑھیں: ڈرامہ ''میرے پاس تم ہو'' کی آخری قسط سے متعلق لوگوں کے دلچسپ تبصرے
واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے'' میرے پاس تم ہو'' کو معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا تھا۔ ڈرامے کی آخری قسط میں کردار دانش دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرجاتا ہے۔