تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا شفقت محمود

پرائمری و مڈل اسکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھل جائیں گی، وزیر تعلیم

کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، شفقت محمود فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے، یکم فروری سے ملک بھر میں پرائمری اسکول اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل کا کا آغاز ہورہا ہے لیکن ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے۔


وزیر اعظم کے سندھ سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ اور پاکستان کا حصہ ہے، ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے، وزیراعظم کے کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں۔

واضح رہے کہ نویں ، میٹرک، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کے لئے اسکولوں اور کالجز میں تدریسی عمل 18 فروری سے شروع ہوچکا ہے اور یکم جنوری سے اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل ایس او پیز کے تحت شروع ہوجائے گا۔
Load Next Story