اپنے ملک کی فلموں کی حوصلہ افزائی کا وقت آگیا ہے سنگیتا
عوام معیاری فلم دیکھنا چاہتے ہیں، اچھی کہانی پر بنائی گئی فلم ضرور پسند کی جائے گی، سنگیتا
LONDON:
فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا مجھ سمیت بہت فنکار اور دیگر افرادپاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی اور اسے فروغ دینے کے لیے جو کوششیں کررہے تھے، ان کی کوششیں کامیاب ہورہی ہے، ہم سب بہت خوش ہیں کہ ہماری امیدیں بر آئیں۔
انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے ہمیں جو نقصان اٹھانا پڑا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں لیکن اگر ہمارے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اسی جذبہ کا مظاہرہ کرتے رہے تو بہت جلد بھارتی فلموں کو دور پاکستان میں ختم ہوجائے گا اور صرف پاکستانی فلمیں پاکستانی سنیماؤں پر پیش کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا ہم بھارتی فلموں سے ہرگز خوف زدہ نہیں ہیں لیکن حکومت غیر ملکی فلموں کو غیر قانونی طور پر پاکستان آنے کی اجازت نہیں دے، ہمیں اچھی کہانی اور موضوعات کی ضرورت ہے وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم فلمیں بنائیں گے تو اسے ضرور پسند کیا جائے گا، عوام معیاری فلمیں دیکھنے چاہتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں۔