بنی گالہ سے عوامی نشہ بکتا ہے جو عوامی فلاح و بہبود سے جڑا ہے فردوس عاشق

جاتی عمرا سے کھوکھر پیلس جڑا ہے، معاون خصوصی پنجاب

جاتی عمرا سے کھوکھر پیلس جڑا ہے، معاون خصوصی پنجاب

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بنی گالہ سے عوامی نشہ بکتا ہے جو عوامی فلاح و بہبود سے جڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں 65 فیصد نوجوان ہیں، حکومت کا عزم ہے کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا ہے، قوم کا مستقبل نوجوان نشئی بن کر معاشرے کو خراب کررہا ہے، منشیات کے عادی افراد کیلئے رے ہیبلیٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔


فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی منشیات کے حوالے سے اے کیٹگری میں آتے ہیں، پولیس اور انتظامیہ جیسی ہمیں جہیز میں ملی ہے ہم انہیں چمکانے میں مصروف ہیں، سابقہ ادوار میں میرٹ کا قتل عام ہوا، اب وزیراعلی پنجاب نے پولیس کے سر پر ہاتھ رکھ دیا ہے، راج کماری اور کنیز اوّل کے ساتھ کچھ پنکچر اسٹپنیاں بھی ہیں، کنیز مافیا جونک بن کر دیمک کی طرح ن لیگ سے چمٹا ہوا ہے، کنیز مافیا پر بھی ہماری گہری نظر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بنی گالہ سے عوامی نشہ بکتا ہے جو عوام کی فلاح و بہبود، دکھ درد، احساس پروگرام، پناہ گاہوں، لنگر خانوں، پسے ہوئے طبقات کے لیے گھر بنانے سے جڑا ہے جبکہ جاتی عمرا سے کھوکھر پیلس جڑا ہے۔

Load Next Story