پی سی بی کا کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ

ویکسین لگائے جانے کے بعد کرکٹرز کو بائیوببل کی سختیاں جھیلنے کی ضرورت نہیں رہے گی

ویکسین لگائے جانے کے بعد کرکٹرز کو بائیوببل کی سختیاں جھیلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فوٹو : فائل

پی سی بی نے کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا۔


ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلیے مختلف کمپنیز سے رابطے کیے جارہے ہیں، ویکسین لگائے جانے کے بعد کرکٹرز کو بائیوببل کی سختیاں جھیلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اپنے آفیشلز کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلادیشی بورڈ نے فروری کے آخر تک کرکٹرز کو کورونا وائرس ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story