سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی آگئی
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 14ڈالر کی کمی سے 1848ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112950 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر96836 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1370روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1174روپے 55پیسے پر مستحکم رہی ہے۔