گیس کی طویل بندشسی این جی اسٹیشن اور ٹرانسپورٹرز کا اتوار کو ہڑتال کا اعلان
بندش کادوسرا شیڈول جاری،اسٹیشن جمعہ سے دوبارہ48 گھنٹے بند ہوجائینگے،کاروبار بندکرنے پرمجبورہیں،سی این جی اسٹیشن مالکان
سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن جمعہ 3 جنوری سے 48 گھنٹے کیلیے بند کردیے جائیں گے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی تاجر اتحاد نے بندش کا دوانیہ بڑھنے پر اتوار کے روز ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں ملک کی 72فیصد گیس پیدا ہونے کے باوجود سی این جی کے شعبے اور ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل کیا جارہا ہے رواں ہفتے سی این جی کی بندش 5 روز تک پہنچ چکی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی لگاتار ناانصافی کرتے ہوئے سی این جی اور پبلک ٹرانسپورٹ کو مستقل نشانہ بنانے کی کوششیں کررہی ہے لگاتار 48گھنٹوں کی بندش کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے اور عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے وار 5 روز کی بندش ناقابل برداشت ہے سی این جی کا کاروبار ممکن نہیں رہا اس صورتحال میں سی این جی اسٹیشن مالکان کاروبار بند کرنے پر مجبور ہے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی جس کی تمام ذمے داری گیس کمپنی پر عائد ہوگی ایسوسی ایشن نے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ساتھ مل کر اتوار 5 جنوری سے سی این جی اسٹیشن اور پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے رواں ہفتے سی این جی لوڈشیڈنگ کا دوسرا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بجے 41 گھنٹے کی بندش کے بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔
بندش سے قبل جمعرات کے روز شدید سردی کے باوجود سی این جی صارفین گھنٹوں طویل قطاروں میں لگے رہے شہر میں جگہ جگہ سی این جی اسٹیشنوں کے اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں،دریں اثنا سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے سلیمان سلیمان جی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے منگل تا جمعرات مسلسل48گھنٹوں کی گیس بند ش کے بعد دوبارہ جمعہ تا اتوار 48گھنٹوں کیلیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے لہٰذا ایسوسی ایشن نے اتوار کی صبح 8 بجے سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے چیئرمین ارشاد بخاری نے بھی سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی صبح سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں لائی جائے گی، 48گھنٹوں کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، سی این جی اسٹیشن اوونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش اور سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔