حکومت کی معاشی کامیابیاں کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں فردوس عاشق

جنوری 2020 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جب کہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی، معاون خصوصی

ٹریکٹرز کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ وزیراعظم کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے، فردوس عاشق۔ فوٹو:فائل

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنوری 2020 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جب کہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔




فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری، مالی سال 2019- 20 میں 15 ہزار 200 سے بڑھ کر 21 ہزار 800 یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت وزیراعظم کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے، جو زرعی پیداوار اور زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔

 
Load Next Story