شادی کے بعد بختاور کی شوہر کےہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر
شرمیلا فاروقی نے نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کو شادی کی مبارکباد دی ہے
شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر آگئی۔
بختاور بھٹو کی شادی 29 جنوری کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی اور گزشتہ روز کراچی بلاول ہاؤس میں ان کے استقبالیے کی تقریب منعقد ہوئی۔
نکاح والے دن بختاور نے ڈیزائنر وردہ سلیم کا کامدار سنہرا لباس زیب تن کیا تھا جب کہ محمود چوہدری نے سفید شیروانی اور روایتی کلہ پہنا تھا۔
دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں. تاہم نکاح کی کسی بھی تصویر میں دلہا اور دلہن ایک ساتھ نہیں دکھائی دئیے تھے۔
گزشتہ روز شرمیلا فاروقی نے استقبالیے کی تقریب میں موجود دلہن بختاور کی ان کے بھائی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ ان کی تصویر شیئر کی تھی۔
اور آج شرمیلا فاروقی نے ہی نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر کی ہےاور دونوں کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔ شادی کے بعد بختاور اور محمود چوہدری کی یہ پہلی تصویر ہے جو منظر عام پر آئی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور نے اپنے استقبالیے کی تقریب کے لیے گہرے سبز اور سنہری کام والا لباس زیب تن کیا ہے اور لباس سے میچ کرتاہوا ماسک اور جیولری پہنی ہے۔ جب کہ ان کے شوہر سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔
دلہا دلہن کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے نئے شادی شدہ جوڑے کو نئی زندگی کے لیے نیک تمنائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
استقبالیے کی تقریب میں شرمیلا فاروقی کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس میں وہ اپنے لباس سے میچنگ کا ماسک لگائی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے استقبالیے کی تقریب میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سمیت پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی، صوبائی وزرا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اور ملک بھر سے آنے والے مہمان شریک ہوئے۔
استقبالیے کی تقریب میں بختاور کی بہن آصفہ بھٹوزرداری، پھپھو فریال تالپور کے علاوہ دیگر شرکا کورونا ایس اوپیز کے تحت ماسک پہنے ہوئے تھے۔