سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے اسد عمر
وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنا تھے وہ استعفے کہاں گئے؟، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سنا تھا آج کوئی استعفیٰ دینے والا ہے، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنا تھے وہ استعفے کہاں گئے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اپوزیشن پر تنقید کرتےہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے، ہم سے جو استعفے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے ان کو چھوڑیں، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنا تھے وہ استعفے کہاں گئے؟ وہ استعفے کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئے۔
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔
وفاقی وزیر نے مہنگائی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔