کراوڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے ٹی ٹین لیگ کے اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حال کیا
شاہد آفریدی نے ٹی ابوظبی کے خلاف میچ میں دو شکار کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پایا۔
ٹی ٹین لیگ کے اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کراوڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، تماشائیوں کی گراونڈ میں موجودگی اور بوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے کراوڈ کے روایتی شور اور تالیوں کی کمی محسوس کررہا ہوں، اگر یہ پرفارمنس کراوڈ کے سامنے ہوتی تو زیادہ انجوائے کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ سے ہر ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ کراوڈ کے لیے یہ زبردست انٹرٹینمنٹ بھی ہے۔ ایک ہی وقت میں بہت سارے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ میچز بھی بہت کانٹے دار ہوتے ہیں۔
شاہد آفریدی کے مطابق ٹی ٹین فارمیٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ دونوں فارمیٹ کھیلنے اور دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹی ابوظبی کے خلاف میچ میں دو شکار کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پایا۔